اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ داعش کے خلاف فوجی کاروائی کرنے کیلئے امریکی کانگریس سے جواز لئے جانے کی ضرورت محسوس نہیں کرتے۔ ذرائع کے مطابق وھائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر بارک اوباما نے کانگریس کے سینئر اراکین سے گفتگو میں تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ داعش دہشتگرد گروہ کے خلاف کاروائی کرنے کیلئے وہ مکمل اختیارات رکھتے ہیں اور اس سلسلے میں امریکی کانگریس سے اجازت حاصل کرنے کی کوئی ضرورت محسوس نہیں کی جاتی۔ بارک اوباما نے وھائٹ ہاؤس میں ڈموکریٹس لیڈروں ہیری ریڈ اور نینسی پیلوسی اور اسی طرح ریپبلکن لیڈروں میچ میک کنل اور جان بوئینر سے گفتگو میں داعش کے خلاف امریکہ کے بعد کے اقدامات کے بارے میں گفتگو کی۔امریکی صدر آج داعش کے خلاف واشنگٹن کی پالیسی کے حوالے سے ایک اہم اعلان بھی کرنے والے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲